بھارت میں چین کیخلاف دم خم نہیں، پہلے بھی لاشیں چھوڑ کر بھاگا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں چین کیخلاف دم خم نہیں اور وہ پہلے بھی اپنے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذہبی رواداری کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پہلے تو عزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی بعد ازاں ان جلوسوں کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گرفتاریاں کی گئیں

شاہ محمود نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم نے دیکھا کہ مساجد کو تالے لگوا دیے گئے اور اب محرم الحرام میں ظلم و تشدد کا وہ منظر پیش کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، پوری امت مسلمہ میں اس بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ میری 21 اگست کو دورہ چین کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے لداخ کی صورتحال، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور چین کے دفاعی اقدامات سے تفصیلا آگاہ کیا، چین کو اپنے نکتہ نظر اور فورسز پر اعتماد ہے، بھارت کے دعوؤں میں کوئی دم خم نہیں، بھارت نے پہلے بھی چین کے ساتھ پنجہ آزمائی کی اور اپنے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے