آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بارش سے کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں کچرے، نکاسی آب اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریں گے، دو دن بعد کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے، گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں تقسیم ہوگی، چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، زخیرہ اندوزی سے بچنے کے لئے گندم اور چینی پاکستان ریلویز کے ذریعے سپلائی کی جائے گی۔