مسلم اکثریتی ملک کوسوو کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان
واشنگٹن: مسلم اکثریتی ملک کوسوو اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے اور یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے پر رضامند ہوگیا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ مزید کئی اسلامی اور عرب ممالک اسرائیل سے جلد تعلقات قائم کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے کوسوو کے صدر اور سربیا کے سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکام موجود تھے۔
اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے آج ایک اور عظیم دن ہے، مسلمان اکثریتی ملک کوسوو اور اسرائیل اپنے تجارتی تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، اس حوالے سے کوسوو اور سربیا کے سربراہان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
Another great day for peace with Middle East – Muslim-majority Kosovo and Israel have agreed to normalize ties and establish diplomatic relations. Well-done! More Islamic and Arab nations will follow soon!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مزید اسلامی اور عرب ممالک جلد اس عمل کی پیروی کرتے ہوئے جلد اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلیں گے۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020
Another day everyone thought would be impossible! Congratulations to @predsednikrs Vucic of Serbia and PM @Avdullah Hoti of Kosovo on committing to #EconomicNormalization! This is a major step forward…
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020