افغان حکومت اور طالبان مذاکرات میں اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے
کراچی: انٹرا افغان مذاکرات تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایک اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے۔
دوحا میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کی افتتاحی دور کے بعدمرحلہ وار نشستیں ہوں گی۔ ان مذاکراتی مراحل میں کا اہم نقطہ افغانستان میں نظام حکومت میں تمام فریقین کا مستقبل میں کیا کردار ہوگا۔اس پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔اس مذاکراتی مراحل میں بات چیت بڑھانے کی صورت میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔
اہم ترین سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر ایک اہم معاہدہ طے پاسکتا ہے۔ان مذاکراتی امور میں افغانستان میں مستقل قیام امن اور دیگر امور طے کیے جائیں گے۔