سانحہ کوئٹہ؛ ہزارہ برادری ہماری نیت پر شک نہ کرے، شہریار آفریدی

کوئٹہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہماری نیت پر شک نہ کرے اور کوئٹہ دھماکے کے ذمہ دار افراد چاہیں جتنے طاقتور ہوں انہیں سزا ملے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ غلطی کرنے والے جتنا مرضی طاقتور ہو اسےسزاملےگی، کوئی شک نہیں کہ ہزارہ برادری پر ظلم ہوا ہے، ہزارہ برادری سے استدعا ہے کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں لانا چاہتے ہیں اور عدم استحکام کا شکار کرکے بکھیرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم اتفاق اور یکجہتی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کو ناکام کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے