بینک الفلاح اسلامک‘گندھارا انڈسٹریز کا معاہدہ
بینک الفلاح اسلامک نے گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں
لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک الفلاح اسلامک نے گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ بینک الفلاح اسلامک اور گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ نے بینک الفلاح اسلامک کی آٹو فنانس پروڈکٹ کے ذریعے مختلف اقسام کے اسوزو ڈی۔ میکس پک اپ ٹرکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ کمپنی کے ڈپٹی سی ای او محمد قلی خان خٹک نے کہا کہ "ڈی-میکس اضافی سیفٹی فیچرز سے آراستہ ہے جن میں ایمرجنسی کے دوران بریک پریشر میں اضافہ ، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، مستحکم الیکٹرانک کنٹرول، پہاڑی علاقے میں چڑھائی و اترائی میں معاونت اور کنٹرول شامل ہیں۔