مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

چنئی: سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، انھوں نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راماسوامی نے کہا کہ معروف اداکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا،اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں،بعد میں میری اس معاملے پر سیتھوپاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے