کامیڈین علی گل پیر حادثے میں ٹانگ تڑوا بیٹھے کامیڈین علی گل پیر حادثے میں ٹانگ تڑوا بیٹھے
کراچی: کامیڈین وگلوکار علی گل پیر حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے ہیں۔
علی گل پیر نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا کہ ایک حادثے کی وجہ میری ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گیت ’’ وڈیرے کا بیٹا ‘‘ سے شہرت پانے والے علی گل پیر نے ایکسرے کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی نظر آرہی ہے جس پر انہوں نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے خود کو آئرن مین قرار دیا
دوسری جانب انہوں نے ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے عملے کی مدد سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کامیڈین نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ انشا اللہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہا ہوں جہاں میں زیادہ وقت بستر پر گزاروں گا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ میں خود کو دو ماہ تک مصروف رکھنے کے لئے کیا کروں؟