ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، عدنان صدیقی
کراچی: نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنف ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔
Very bold move according to me MrPM @ImranKhanPTI but not a tangible solution. We need to educate men on gender sensitisation, respecting women and social responsibility. #chemicalcastration https://t.co/0h8SJMrL7l
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 25, 2020
عدنان صدیقی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے عزت و احترام اور ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔