نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش بے حد مہنگی پڑی
روم: دنیا میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی کے حصول کا چلن بھی عام ہوچلا ہے لیکن اٹلی کی ایک لڑکی کو نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش ایسی مہنگی پڑی کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق برطانوی علاقے لسیسٹرشائر کی 29سالہ ریچل نیپیئر نامی اس لڑکی نے اپنے چہرے کے ایک ایک عارض کی پلاسٹک سرجری کروا ڈالی تاکہ اس کی شکل باربی ڈول جیسی بن سکے لیکن ہوا یہ کہ اب وہ اپنے ہونٹ ہلانے کے قابل بھی نہیں رہی۔
رپورٹ کے مطابق ریچل نے بوٹاکس کے ذریعے اپنے ہوٹنوں کو بڑا کروانے کی کوشش کی تھی تاہم اس کے ہوٹنوں کا سائز جب نارمل سے تین گنا بڑا ہوا تو اس کے لیے ہونٹوں کو ہلانا ہی ممکن نہ رہا۔ آئی ٹی وی نیوز سنٹرل کی طرف سے ریچل کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ بمشکل بول پا رہی ہے اور دوسری لڑکیوں کو متنبہ کر رہی ہے کہ وہ کبھی بوٹاکس کے ذریعے حسن میں اضافے کا مت سوچیں اور اگر کروانا بھی ہے تو کسی پروفیشنل سے کروائیں۔ ریچل کا کہنا تھا کہ اس نے بھی ایک نان پروفیشنل سے پروسیجرکروایا جس سے اسے اس تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے۔