آپ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جا رہا ہے کیا کہیں گے؟ نواز شریف سے سوال

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ پاکستان میں کیسز کا سامنا نہ کرنے اور وطن واپس نہ آنے پر نواز شریف کو سخت تنقید کا سامنا ہے، حال ہی میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ 16فروری کو مسلم لیگ ن کے قائد کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں ۔
نیا پاسپورٹ نہ بننے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بے وطن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے نواز شریف سے نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ وزیرداخلہ نے آپکا پاسپورٹ کینسل کرنے کی بات کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔
ان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟۔

۔دوسری جانب سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ حکومت اس اقدام کے باوجود نواز شریف کو پاکستان واپس نہیں لا سکے گی۔ حکومت کیلئے نواز شریف کو واپس لانا شاید اب بھی ممکن نہیں لیکن پاسپورٹ منسوخی سے نواز شریف بھی مشکل میں ضرور پھنسے گیں۔
اگر پاسپورٹ منسوخ نہ ہوتا تو نواز شریف سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کر سکتے تھے، تاہم اب ان کیلئے ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ پاسپورٹ منسوخ ہو جانے سے نواز شریف برطانیہ سے باہر سفر نہیں کر سکیں گے۔ حال ہی میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پاسپورٹ کی منسوخی کے باوجود بھی نواز شریف کے لندن میں قیام کے کئی راستے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے