سانحہ مچھ میں ’عمران خان کوئٹہ آؤ‘ کے نعرے لگ گئے

کوئٹہ :: صوبائی وزراء اور دھرنے کے شرکاء میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سانحہ مچھ کے مظاہرین نے میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کا کان کنوں کی متییں رکھ کر دھرنا جاری ہے۔مظاہرین کی جانب سے دھرنے میں ’عمران خان کوئٹہ آؤ‘ کے نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
دھرنے میں مردروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔سانحہ مچھ کے خلاف مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مچھ میں ہزارہ برادری کے کان کنوں کے قتل کے واقعے کیخلاف دھرنا دینے والے مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ آنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے مظاہرین سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچے۔

لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود دھرنا مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیااور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان خود کوئٹہ تشریف لائیں اور ان سب معاملات کو دیکھیں۔ شیخ رشید نے مظاہرین کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی صورت سانحہ مچھ کے مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے، یقین دلاتا ہوں سانحہ مچھ کے ذمہ داران نہیں بچیں گے، لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کراؤں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آپ عظیم لوگ ہیں جو قربانی دیتے ہیں اور ملک کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہیں۔ مچھ سانحے کے متاثرین کو صوبائی حکومت 15 لاکھ روپےجبکہ وفاقی حکومت 10 لاکھ روپے دے گی۔شیخ رشید مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ شہداء کی تدفین کریں اور ایک دن تجویز کرکے اسلام آباد آجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے خصوصی طور پر اپنا جہاز دے کر انہیں کوئٹہ بھیجاہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں سانحہ مچھ سے متعلق جوڈیشل کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں، تمام شیعہ برادری کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی ، یقین دلاتا ہوں کہ مچھ میں 11 لوگوں کو قتل کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے