آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ، اہم فیصلے

اسلام آباد :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں خطے اور ملکی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا گی.

انجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور اور سرحدوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کے ساتھ ہیں۔ کئی دہائیوں سے جاری کشمیر میں بھارتی مظالم جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ پرعزم کشمیری انشاءاللہ کامیاب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی کوششوں سے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے۔ قومی اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔

ہر سطح پر بہترین صلاحیت سے تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بلوچستان میں حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کور کمانڈرز نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردوں اور ان کے مدد گاروں کو ہر قیمت پرشکست دی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے