وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے جلد ملاقات کی یقین دہانی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کےمطالبات کا احساس ہے، مستقبل میں ایسے حملوں کے تدارک کیلئے ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔
I want to reassure the Hazara families who lost their loved ones in a brutal terrorist attack in Machh that I am cogniscant of their suffering & their demands. We are taking steps to prevent such attacks in the future & know our neighbour is instigating this sectarian terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غم کے ان لمحات میں یکجہتی کے اظہار کیلئے پہلے بھی آپ کے پاس آچکا ہوں، سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، میں اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔