سات سالہ بچے کی تصویر نے دنیا کو تڑپا دیا، اس کی کہانی کیا ہے؟

صنعاء : یمن کی جنگ کو دنیا گویا بھول چکی ہے کہ اس میں کیا کچھ تباہ کاری ہوئی اور یمن کے لوگ کس قدر فاقوں سے دوچار ہیں تاہم اب وہاں کے ایک بچے کی تصویر سامنے آئی ہے جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ڈیلی سٹارکے مطابق یہ تصویر ہسپتال کے بستر پر پڑے سات سالہ یمنی بچے فید سمیم کی ہے جو اس قدر غذائی قلت کا شکار رہا کہ سات سال کی عمر میں اس کا وزن صرف سات کلوگرام ہے اور اس کا جسم ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب اس کی فیملی 105میل کا سفر کرکے اسے دارالحکومت صنعاءکے السبین ہسپتال لائی ہے جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر راریگہ محمد کا کہنا ہے کہ ”جب سمیم کو ہسپتال لایا گیا تو وہ مرنے کے قریب تھا تاہم خدا کا شکر ہے کہ ہم اسے بچانے میں کامیاب ہو گئے اور اب اس کی حالت میں دن بدن بہترین آ رہی ہے۔ شدید غذائی قلت کی وجہ سے وہ مفلوج ہو چکا تھا۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے