سعودی عرب میں برفباری…؟

ابھا :سعودی عرب کے صوبہ ” عصیر “ میں برفباری کے باعث پہاڑوں اور صحراﺅں نے سفید چاردر اوڑھ لی ہے جس کے باعث لوگوں نے بڑی تعداد میں علاقے کا رخ کرنا شروع کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پچاس سال قبل سعودی صوبے عصیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گرنا شروع ہوا جس کے باعث برفباری باری نے پہاڑ اور صحرائی علاقے پر اپنی چھاپ چھوڑنا شروع کی ۔اس وقت عصیر میں درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گر چکا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے اور برفباری جاری ہے، خوبصورت مناظر کو دیکھنے کیلئے مقامی شہریوں اور دوسرے ممالک سے آنے والے سیاحوں نے علاقے کا رخ کرنا شروع کر دیاہے ۔مقامی افراد اور سیاح خوش بھی ہیں اور حیرت زدہ بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے