نجومی کی بات سن کر آدمی کو اتنا غصہ آیا کہ اپنی محبوبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سنگاپور:سنگاپور میں ایک آدمی نے نجومی کی طرف سے یہ بتائے جانے پر اپنی محبوبہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا کہ وہ اس کے ساتھ شادی کے لیے موافق لڑکی نہیں ہے۔ ٹوڈے آن لائن کے مطابق ملائیشیاءکے اس 27سالہ نوجوان کو نجومی نے بتایا کہ اسے اپنی اس 22سالہ محبوبہ کے ساتھ شادی نہیں کرنی چاہیے۔

اس پر نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا اور یہیں پراکتفا نہیں کیا بلکہ اس کی برہنہ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں اور اسے قتل کی دھمکی تک دے ڈالی۔رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اس سنکی نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ۔ عدالت کی طرف سے نوجوان کو 6ہفتے قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی اس نوجوان کے ساتھ 2018ءسے تعلق میں تھی اور وہ اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے