شرلین چوپڑا کا فلمساز ساجد خان پر سنگین الزام
ممبئی :بھارت کے معروف فلمساز ساجد خان اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں اور ان پر متعدد بار جنسی ہراسگی کے الزامات لگ چکے ہیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ ” شرلین چوپڑا “ کی جانب سے جنسی ہزاسگی کے نہایت سنگین الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں ۔
”پنک ولا“کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونالی چوپڑا ، اداکارہ ریچل وائٹ اور ایک خاتون صحافی کی جانب سے ساجد خان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن اب اداکارہ شرلین چوپڑا نے 2021 کا پہلا سکینڈل کھول دیاہے ۔اداکارہ شرلین چوپڑا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساجد خان نے فلم کے رول پر مشاورت کے دوران اپنے جسم کے مخصوص اعضاءکو براہ راست چھوتے رہے اور میرے سامنے عیاں کرتے ہوئے چھونے کا کہا ۔
It’s not an accusation but the disclosure of a fact.
Our phone records of the past may be checked regarding the same.
After flashing his penis, he had not only asked me to touch it & feel it but also asked me if I had ever seen a penis as well endowed as his.. https://t.co/lmjg7eMZTz
— Sherni (@SherlynChopra) January 19, 2021
اداکارہ کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ ” میرے والد کی موت کے بعد 2005 اپریل میں ان سے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے اپنے جسم کے مخصوص حصے ’ عضو تناسل ‘ کو پتلون سے باہر نکالا اور مجھے چھونے کیلئے کہا ، مجھے یاد کہ میں نے انہیں جواب دیا کہ میں جانتی ہوں کہ مردوں کے جسم کا مخصوص حصہ کس طرح کا محسوس ہوتاہے اور میرا آپ سے میٹنگ کا مقصد یہ نہیں ہے کہ میں آپ کے عضوتناسل کو محسوس کروں ۔“
I was emotionally broken at the time as in early April 2005, I had lost my father, late Dr. Prem Sagar Chopra. A few days after my father’s demise, I was called for a meeting by the filmmaker. Little did I know that the meeting would be centred around his penis! https://t.co/c4oqdIUnTl
— Sherni (@SherlynChopra) January 19, 2021
اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ کوئی الزامات نہیں ہیں بلکہ یہ حقائق کو سامنے لایا گیاہے ، ہمارے موبائل فونز کے ماضی کے ریکارڈ کو بھی اس سلسلے میں جانچا جا سکتا ہے ۔شرلین چوپڑا نے اس کے علاوہ اپنے پیغامات میں ” بالی ووڈ مافیا “ کے خلاف بھی بولیں اور کہا کہ مافیا ساجد خان کو سپورٹ کر رہاہے ، ان کے پاس سپرسٹارز ہیں جو کہ ان کے کردار کی گواہی دیتے ہیں ، ان کے خلاف یہ میرے الفاظ ہیں ۔
اس سے قبل خودکشی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیاخان کی بہن کرشمہ نے معروف ڈائریکٹر ساجد خان پر انتہائی سنگین الزام عائد کیا تھا،کرشمہ نے بتایا ہے کہ ایک بار ساجد خان نے جیا خان کو فلم کے سیٹ پر ہی کپڑے اتارنے کا کہہ دیا تھا۔ وہ فلم کی ریہرسل کر رہے تھے اور جیا خان سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ ساجد خان نے اچانک اسے کہہ دیا کہ اپنی شرٹ اور زیر جامہ اتار دے ۔