چین کا پاکستان کو 5لاکھ کوروناویکسین کی خوراکیں دینے کا اعلان
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین 31 جنوری تک پاکستان کوکوروناویکسین کی 5 لاکھ ڈوز دے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، این سی او سی نے وبا کے دوران بہترین کام کیا، کورونا ویکسین کے حصول کیلئے چین سے مفید بات چیت ہوئی۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ 31 جنوری تک انسداد کورونا ویکسین دستیاب ہوگی،اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز دی جائیں گی، جب کہ فروری تک کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں دینے کا بھی کہا ہے، مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کی طلب1.1ملین ویکسین ہوں گی، چین ویکسین کی 5لاکھ ڈوزجذبہ خیرسگالی کےطورپردے رہاہے۔