پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے صوبے کے شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نچلی سطح پر تمام شہریوں اور خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جائے گی، اس مقصد کیلئے 65 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، دسمبر 2021 تک پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور وہیکلز کا ٹیکس ڈاکخانوں کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کیا جائے گا، بحق سرکار ضبط کی گئی اراضی کے ساتھ اب لفظ ’سیل‘ بھی لکھا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے ضلع مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے اس کے علاوہ بھکر میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ریور روای پراجیکٹ کیلئے اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے