بھارتی دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف دو دن قبل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر آئے اورپاکستان کے حق میں نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان تمام لوگوں کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند کو خصوصی پیغام ارسال کیاہے۔ پیغام میں شاہ سلمان نے بھارتی صدر، حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور ترقی کے آرزو مند ہونے کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے بھی موقع کی مناسبت سے بھارتی صدر کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں رام ناتھ کووند کے لیے نیک تمناؤں اور صحت و سلامتی کی دعا کو شامل کیا۔ ساتھ ہی بھارتی حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور نشو نما کے حوالے سے آرزو مند ہونے کا اظہار کیا۔سعودی فرماں شاہ سلمان کی جانب سے آسٹریلیا کے قومی دن (آسٹریلیا ڈے)کے موقع پر ملک کے گورنر جنرل کو خصوصی پیغام ارسال کیا۔

جنرل ڈیوڈ ہرل کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے دلی تہنیت اور گورنر جنرل کی صحت و سلامتی کے علاوہ دوست ملک آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کی ترقی و کامرانی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی آسٹریلیا کے گورنر جنرل کو مبارک کا پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے جنرل ڈیوڈ ہرل، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے