شبلی فراز اور شہباز گل میں پارلیمانی اجلاس کے بعد تلخ کلامی ہو گئی
اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز اور شہباز گل میں پارلیمانی اجلاس کے بعد تلخ کلامی ہو گئی ۔۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شبلی فراز اور معاون خصوصی شبلی فراز میں تلخ کلامی ہوئی۔
اجلاس کے بعد شہباز گل صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ شبلی فراز ان پر برہم ہو گئے۔انہوں نے سوال کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔شہباز گل نے کہا کہ میں صحافیوں کو قرض سے سے متعلق نمبرز بتا رہا ہوں۔ شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔
شہباز گل نے کہا کہ میں کچھ نہیں کر رہا۔ شبلی فراز نے کہا میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں ، آپ بھی میرے ساتھ آ جائیں۔
شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان تلخ کلامی
شہباز گل وزیراعظم میٹنگ کی خبریں صحافی کو لیک کر رہے تھے کہ شبلی فراز آگئے۔۔
پلیز ڈونٹ ڈو دس ۔۔
میں ابھی صحافیوں کو بریف کرتا ہوں آپ ایسا مت کریں شبلی فراز کی شہباز گل کو سرزنش
میں تو صحافیوں کو موبائل نمبر دے رہا ہوں شہباز گل کا جواب pic.twitter.com/hVHeYz5lL5— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) January 27, 2021
شبلی فراز کا برہمی کا اظہار کرنے پر معاون خصوصی وضاحتیں پیش کرتے رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی کی خبریں آتی رہی ہیں۔ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رہنے والے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کو وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا معاون خصوصی تعینات کیا تھا کیونکہ وہ میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے شہباز گل کو سپشل اسسٹنٹ برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن مقرر کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ شہباز گل کئی ماہ تک وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم میں شامل رہے تھے، تاہم بعد ازاں عثمان بزدار کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیے جانے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مستعفی ہونے کے بعد شہباز گل وفاقی حکومت سے وابستہ ہو گئے تھے، تاہم انہیں کوئی خصوصی عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔ اب وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو باقاعدہ وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔