کیا آپ بھی صرف 1500 روپے میں اپنی تصویر چاند پر بھیجنا چاہتے ہیں؟

نیویارک : کیا آپ اپنی تصویر چاند پر بھیجنا چاہتے ہیں؟ امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جو انٹرنیٹ پر ’مسٹر بیسٹ‘ (MrBeast)کے نام سے معروف ہے، آپ کا یہ کام کر سکتے ہیں اور وہ بھی صرف 10ڈالر (تقریباً 1500روپے) میں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جمی ڈونلڈسن نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ساتھ مذاکرات کرکے ان کے آئندہ چاند پر جانے والے مشن میں کچھ جگہ خرید لی ہے ۔ جمی نے یہ کام ایک ’ہارڈ ڈرائیو‘ چاند پر بھیجنے کے لیے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمی نے ناسا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے اور خلائی مشن میں جگہ ملنے پر ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو پیش کش کر دی ہے کہ وہ اپنی تصاویر چاند پر بھجوا سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں ایک لنک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”صرف 10ڈالر میں آپ جو بھی تصویر چاند پر بھیجنا چاہیں، بھجوا سکتے ہیں۔“ اس لنک پر لوگ جمی کو اپنی تصویر بھجوا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمی ڈونلڈسن یہ تصاویر اس ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ کرکے ناسا کے حوالے کرے گا جو اسے اپنے خلائی مشن پر چاند پر پہنچا دیں گے۔ یہ ہارڈ ڈرائیو ’Peregrine Mission One Lunar Lander‘ نامی خلائی جہاز پر جائے گی۔ یہ مشن جون 2021ءمیں چاند کے لیے روانہ ہو گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے