سائنسدانوں نے گالیاں دینے کا فائدہ بتادیا

نیویارک : گالیاں دینا ہر ایک کی نظر میں انتہائی معیوب بات ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس بدعادت کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق میساچوسٹس کالج آف لبرل آرٹس کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ گالیاں دینے کے کئی فوائد بھی ہیں۔ گالیاں دینا کسی کے ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کا مالک ہونے کی نشانی ہوتا ہے اور گالیاں دینے والا شخص ایسی ’سپرپاورز‘ کا مالک ہوتا ہے جو اسے زیادہ سے زیادہ تکلیف جھیل جانے میں مدد دیتی ہیں۔

تحقیقاتی نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گالیاں دینا ایمانداری کی بھی علامت ہوتا ہے کیونکہ اس سے سچے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ بدزبانی دائیں دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتی ہے جسے ’تخلیقی دماغ‘ کہا جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور نفسیات کے پروفیسر ٹموتھی جے کا کہنا تھا کہ ”گالیاں دینے کے فوائد بے شمار ہیں، جو گزشتہ دو دہائیوں میں سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل کوئی گالیوں کے فوائد سے آگاہ نہیں تھا۔ گالیوں کے کچھ ایسے شاندار فوائد بھی ہیں کہ جنہیں ہم انقلابی فوائد کہہ سکتے ہیں۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے