برطانیہ میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا کر اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کی شرح اب بھی خطرناک حد تک بلند ہے، پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ شرح کم ہونے پر کیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے 100سال کے سر ٹام مور کو این ایچ ایس کیلئے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، سرٹام مور کا گزشتہ روز کورونا سے انتقال ہوا تھا۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں 1322 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے، جہاں کل تعداد ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے