’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟

واشنگٹن:امریکی ریاست فلوریڈامیں ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون جج کی خوبصورتی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوری کے مقدمے میں گرفتارملزم کو آن لائن زوم کال پر خاتون جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر ملزم نے جج کو دیکھتے ہی ان کی خوبصورتی کی تعریف شروع کردی اور کہا کہ ’مجھے کہنا پڑے گا ،جج صاحبہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔یہ سن کر جج نے ملزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری یہ چاپلوسی ہر جگہ چل جاتی ہو گی لیکن یہاں نہیں چلے گی ۔جج نے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم لوئس کو پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے