میا خلیفہ کی ایک ویڈیو سے بھارتی حکومت کو مرچیں لگ گئیں

نیویارک:فحش فلموں کی سابق لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کر دی کہ بھارتی حکومت بوکھلا کر رہ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان سراپا احتجاج ہیں اور ان کے احتجاج کو کئی ہفتے ہو چکے ہیں۔ پہلے بھی میاخلیفہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر چکی ہیں جس پر مودی سرکار کے حامیوں کی طرف سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس تنقید پر گھبرانے کی بجائے میا خلیفہ نے ایک بار پھر کھانے سے بھری ایک پلیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے مودی سرکارکی دکھتی رگ ایک بار پھر دبا دی ہے۔

میا خلیفہ کی اس پوسٹ کو مظاہرین اور اعتدال پسند بھارتی شہریوں کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مودی سرکاراور اس کے کٹڑ حامی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میا خلیفہ کو پہلے اظہار یکجہتی کرنے پر مظاہرین کے لیڈر جگمیت سنگھ کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی گلاب بھیجا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں میا خلیفہ مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’روزانہ ایک گلاب فاشزم کو آپ سے دور رکھتا ہے۔‘واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی گلوکارہ ریحانہ و دیگر معروف شخصیات بھی نئی دہلی میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر چکی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے