ن لیگ کی حکومت کو بات چیت کے لیے پیشکش

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا جامع پیکج لائے ، بات ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا جامع پیکج لائے تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا اوپن بیلٹ کے لیے صدارتی آرڈیننس فرینڈز آف عمران خان کا پیکج ہے۔

اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے، ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،صدارتی آرڈیننس جاری کرنا سپریم کورٹ کی توہین ہے،ملک میں ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیاہے ،آئین رہا نہ قانون ،(ن) لیگ کے ہوتے کوئی آئین کیساتھ کھلواڑ نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، سینٹ اوپن الیکشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس غیر آئینی اقدام کو درست قرار دیا گیا توکل کو ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 58ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے جب کو ئی کیس سپریم کورٹ میں ہو نہ اس پر بیان بازی نہ اس کا سٹیٹس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے سپریم کورٹ ریفرنس بھیجا ہوا تھاتوآرڈیننس کے ذریعے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش سپریم کو رٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے