سائنسدانوں نے مردانہ طاقت کے ذریعے ذیابیطس کا علاج ڈھونڈلیا

اوٹاوا: مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی حامل ایک دوا مردوں کی جنسی تحریک کو بڑھانے کا کام کرتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس دوا کا ایک اور حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں کینیڈا کے شہر مونٹریال کی مکگل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ دوا مردوں میں دوسری قسم کی ذیابیطس کے خطرے کو بھی 40فیصد تک کم کردیتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”یہ دوا مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کا لیول بڑھا دیتی ہے جس سے ان کی جنسی تحریک میں اور افزائش نسل کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے تاہم ٹیسٹاسٹرون لیول بڑھنے سے ان کے جسم کی کچھ چربی بھی پٹھوں میں تبدیل ہو جاتی ہے جس سے ان کو دوسری قسم کی ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ہر تین ماہ بعد اس دوا کی ایک خوراک لینا دوسری قسم کی ذیابیطس کے خطرے کو 40فیصد سے زائد کم کر دیتا ہے۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے