مریم نواز نے باہر جانے کے لیے بیک ڈور رابطے شروع کر دیے

لاہور : دو دن قبل مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا کہ ان کی ایک چھوٹی سی سرجری ہونے والی ہے جس کے لیے انہیں ملک سے باہر جانا ہے مگر وہ کسی بھی قیمت پر ملک سے باہر نہیں جائیں گی اور نہ ہی حکومت سے درخواست کریں گے بلکہ یہیں پاکستان میں رہیں گی اور سلیکٹڈ کو ٹف ٹائم دیں گی۔اور اب گذشتہ روز سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیک ڈور رابطوں کی گونج ہے۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں یہ بات ہو رہی ہے کہ وہ باہر جانا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے باہر جانے کے لیے بیک ڈور رابطے کیے لیکن انہیں انکار کر دیا گیا،پہلی بار جب یہ خبر آئی تھی کہ نواز شریف باہر چلے جائیں گے تو ساتھ یہ بھی خبریں گردش کرنے لگیں کہ مریم نواز بھی باہر جائیں گی۔
نواز شریف بھی صاحبزادی کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم حکومت نے انہیں نہیں جانے دیا۔

مریم نواز کو پاکستان میں گرفتار بھی نہیں کیا۔ان کے حالیہ بیان نے کنفیوژن پیدا کر دی ہے۔کبھی وہ اسٹیبلمشنٹ کے خلاف بات کرتی ہیں تو کبھی کہتی ہیں کہ ہم نے سلیکٹرز کو معاف کر دیا ہے۔

دوسری جانب م نواز کاملک سے باہر جانے کے بیان آنے کی ضرورت تھی کہ صحافیوں نے بال کی کھال اکھاڑنے کاسلسہ شروع کر دیا۔اس حوالے سے زیادہ تر لوگوں کی رائے یہی آ رہی ہے کہ مریم نواز بذات خود باہر جانا چاہتی ہیں لہٰذا اسی لیے انہوں نے یہ بات میڈیا کے سامنے کی تاکہ یہ ٹاپک ڈسکس ہواور اس کے لیے آسانی ہو جائے اور حکومت اسے باہر بھیج دے۔

اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سعید قاضی نے کہا کہ مریم نواز اب نہیں بلکہ ایک عرصے سے باہر جانا چاہتی ہیں۔ کیونکہ جب ان کے والد نواز شریف صاحب باہر گئے تھے تبھی انہوں نے بھی باہر جانے کے لیے پوری کوشش کی تھی اور ان کو باہر بھیجنے کے حوالے سے ہمارے ایک دوست اسلامی ملک نے بھی بھرپور سفارش کی تھی مگر عمران خان نے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیا تھا۔
تاہم اب پھر مریم نواز باہر جانے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہی ہیں اور اس کام کے لیے وہ بیک ڈور رابطوں میں بھی ہیں مگر عمران خان صاحب کو جب یہ پیغام ملا کہ مریم باہر جانا چاہتی ہیں تو اس پر عمران خان نے کہا کہ انہیں کہیں کہ پاکستان میں ہی رہیں اور میرے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک چلائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے