نواز شریف کے اہم شخصیات سے رابطے، مریم نواز کے ساتھ نرم رویہ برتنے کی درخواست

اسلام آباد : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا بڑوں سے رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف نے درخواست کی کہ مریم نواز کے لیے نرم رویہ رکھا جائے۔سینئر صحافی سعید قاضی نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ مریم نواز اتنی سخت تقریر کرتی ہیں پھر بھی انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے اداس ہیں،ظاہر ہے وہ ان کی بڑی بیٹی ہیں اور بہت لاڈلی بھی ہیں۔

کچھ لوگ مریم نواز کو باہر بھجوانے پر رضامند بھی ہو گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ یہ کیس فائنل کروائیں اور چلے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا کہ ہم آپ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی، آپ واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، سیاست کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
تاہم نواز شریف نے وزیراعظم کی پیش کش قبول نہیں کی، قائد ن لیگ نے کہ ان کی صحت انہیں پاکستان واپسی کی اجازت نہیں دیتی۔

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود پاکستان واپس آنے کی بجائے اپنی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ نرمی برتنے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی ایک چھوٹی سے سرجری ہونی ہے، جو پاکستان میں ممکن نہیں، اس کیلئے انہیں بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے تاہم وہ پاکستان سے نہیں جائیں گی۔

جبکہ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مریم نواز کافی عرصے سے بیرون ملک جانے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے بیک ڈور رابطے قائم کر رکھے ہیں، تاہم پھر بھی وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے