رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا

ممبئی: رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار رنبیر کپور کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ کافی پریشان ہوگئی ہیں اور روزانہ کووڈ ٹیسٹ کروارہی ہیں تاہم عالیہ بھٹ کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے رنبیر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا ہے تاہم آج بھی انہوں نے ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے، اسکے باوجود اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ عالیہ بھٹ دونوں ہی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے