ایک ماہ کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550 روپے کی کمی

3 اپریل 2019 کو فی تولہ سونے کی قیمت 72 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 61 ہزار 900 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اپریل 2019 کے دوران ہی فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طورپر 1550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طورپر1329 روپےکی کمی واقع ہوئی۔

30 مارچ 2019 کو فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 550 روپے پر تھی جو مجموعی طورپر 1550 روپے کی کمی کے بعد اپریل کے اختتام پر 69 ہزار روپے کی سطح پر آگئی، اپریل کے دوران فی دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1329 روپے کی واقع ہوئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 485 روپے سے گھٹ کر 59 ہزار 156 روپے کی سطح پر آگئی۔
اپریل 2019 کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت گھٹ 1286 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے