آپ نے مریم نواز کے ہاتھوں پارٹی کو یرغمال بنا دیا ہے
اسلام آباد : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت میں بہت زیادہ اندرونی مداخلت شروع ہو گئی ہے کہ آپ نے تباہ کر دیا ہے اور مریم نواز کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا ہے۔عارف حمید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نوازشریف اور آصف زرداری سے کہا ہے کہ میں ایسی صدارت نہیں رکھنا چاہتا جس کے فیصلے مریم نواز اور بلاول بھٹو نے کرنے ہیں۔
لہذا میں لانگ مارچ میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتا جب تک مجھے استعفیٰ نہ دیں۔ مولانا فضل الرحمان اتحادی سیاسی جماعتوں کے سامنے ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے کہ جب تک مجھے استعفے جمع نہیں کرا دیے جاتے تب تک میں لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنوں گا۔ ساتھ ہی مولانا فضل الرحمان نے ا س بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم کی صدارت کی کرسی مجھے دے تو دی گئی ہے مگر تحریک کے فیصلے مریم نواز یا بلاول کرتےہیں لہٰذا مجھے ایسی صدارت نہیں چاہیے جن کے میں فیصلے بھی نہیں کر سکتا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب مولانافضل الرحمان دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں دیکھتے ہیں کہ پی ڈی ایم تحریک کی مکمل باگ ڈور مولانا کے ہاتھ میں دی جاتی ہے یا پھر یہ تحریک لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔عارف حمید بھٹی نےمزید کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی 3جماعتوں نے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ہ پیپلز پارٹی اور دو اور جماعتوں نے صاف کہا ہے کہ ہم اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے، کیا ہم مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے ذاتی غلام ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں اپنے امیدوار کی شکست کے بعد کراچی سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم نے 26 مارچ سے کراچی سے لانگ مارچ کرنا ہے، جو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا۔