وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا ہے۔وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی مہم جاری ہے۔ ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن دی جا رہی ہے۔پاکستان میں بزرگ افراد کیلئے کورونا ویکسین لگانے کا آغاز10 مارچ سے ہوا۔رجسٹرڈ ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جا رہی ہے۔ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی ویکیسن لگوائی تھی۔ اس موقع پرانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔’
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>وزیر اعظم عمران خان نے آج کورونا کی ویکسین لگوائی اور قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔<a href=”https://twitter.com/hashtag/VaccineWorks?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#VaccineWorks</a> <a href=”https://t.co/IjKjobaevt”>pic.twitter.com/IjKjobaevt</a></p>— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) <a href=”https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1372513316615163910?ref_src=twsrc%5Etfw”>March 18, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>