آصف زرداری کو شریف فیملی کی لیکڈ ویڈیوز دکھائی گئیں جس پر وہ بھڑک اٹھے

اسلام آباد: معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شریف فیملی کی لیکڈ ویڈیوز دکھائی گئیں جس پر وہ بھڑک اٹھے ۔ ویڈیو میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار زرداری کے خلاف نامناسب باتیں کر رہے تھے،اسی کے بعد آصف زرداری نے اعلان جنگ کیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی عملی طور پر الگ ہو چکی ہے۔

آصف زرداری کو کچھ ویڈیوز دکھائی گئیں جن میں نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنما نامناسب بات کر رہے تھے جس کے بعد آصف زرداری کو غصہ آیا۔جب آصف زرداری نے وہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد آصف زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں نواز شریف سے اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو یہ گلہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف آپس میں طے کر لیتے ہیں اور بعد میں ہم سے کہتے ہیں۔

پی ڈی ایم اگرچہ کمزور پڑ گئی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو نکالا نہیں جائے گا۔اگر ن لیگ اور جے یو آئی والے استعفے دیتے ہیں پھر الیکشن ہوں گے اگر ان میں سے 50 سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی تو پھر کیا ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا، دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں اور آخر میں سندھ اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔

صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں۔ اللہ نےعقل دی ہوئی ہے، ہم اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں۔ میرے آصف زرداری اور میاں نوازشریف سمیت سب اتحادیوں سے رابطے ہیں۔ پیپلزپارٹی سے مثبت جواب کی امید ہے پیپلزپارٹی نے استعفوں کے فیصلے کیلئے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے