آسیب کا سایہ یا کچھ اور؟ اکیلے موجود لڑکی کے قہقہے، ویڈیو ریکارڈ نگ کی کوشش لیکن…

نیویارک: امریکہ میں ایک ماں باتھ روم کے باہر موجود تھی کہ اس کی کم عمر بیٹی اندر پاگلوں کی طرح اکیلی ہنسے جا رہی تھی۔ ماں کو اپنی بیٹی کا اس طرح ہنسنا بہت اچھا لگا اور اس نے اس کی آواز موبائل فون میں ویڈیو کی صورت ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور جب ریکارڈنگ شروع کی تو اگلے ہی لمحے باتھ روم کے اندر سے ایسی آواز آ گئی کہ سن کر خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق جیس نامی اس خاتون نے بتایا کہ ”اپنی بیٹی کو زور زور سے قہقہے لگاتے سن کر مجھے لگا کہ یہ دنیا کی خوبصورت ترین چیز ہے جسے ریکارڈ کرنا چاہیے۔“جیس نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جس میں جیس خود کیمرے کے سامنے ہوتی ہے جبکہ اس کی بیٹی ایوا کی ہنسی کی آواز پس منظر میں گونج رہی ہوتی ہے۔ جیس اپنی بیٹی کو اس طرح ہنستے سن کر خوش ہو رہی ہوتی ہے کہ اچانک تیزی سے باتھ روم کا دروازہ بند ہونے کی آواز آتی ہے اور ایوا انتہائی سنجیدہ لہجے میں کہتی ہے کہ ”کمرے سے کوئی نہیں جائے گا۔“ یہ فقرہ سن کر جیس دنگ رہ جاتی ہے کہ ایوا باتھ روم میں اکیلی ہے تو پھراس نے یہ فقرہ کس سے بولا؟

جیس اگلی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ جب اس نے اپنی بیٹی کو اس حوالے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ باتھ روم میں اس کے دوست بھی موجود تھے۔ یہ سن کر جیس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ مزید کریدنے پر ایوا نے بتایا کہ اس کے دوست کافی عرصے سے اس کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور اکثر وہ مل کر کھیلتے ہیں۔ جیس کا کہنا تھا کہ ”ایوا نے اس سے قبل مجھے کبھی نہیں بتایا کہ وہ خیالی دوستوں کے ساتھ کھیلتی ہے اور انہیں اس طرح دیکھتی اور ان سے باتیں کرتی ہے جیسے وہ اس کے ساتھ موجود ہوں۔“ان ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی سراسیمہ کر رکھا ہے اور وہ کمنٹس میں اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے ایوا پر آسیب کا سایہ ہو۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے