شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے سوال کا جواب دے دیا

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عید کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا دعوی کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حمزہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے بھی بات کریں گے۔اسی حوالے سے جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں آپ اتفاق کرتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے کیسز کا رونا رو رہا ہوں مجھے کیا پتا۔

نیب الزامات پر عدالتوں میں پیش ہوکر بتا رہا ہوں کہ کرپشن نہیں کی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب دیا ہے، خاندان یا بچوں کو فائدہ دینا ہوتا تو قوم کا پیسہ نہیں بچاتا،بیٹوں کی شوگر ملز کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا۔
صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم اے چلے گی۔جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں جیل میں ہوں، مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو ،مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں۔

میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔پنجاب میں انہیں تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اپنے وزیر اعلی کا اعلان کرے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ پنجاب کا وزیر اعلی نااہل ،ناکام اور نکھٹو ہے جو ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکت۔پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطے کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگئے ہیں ان کا وزارت اعلیٰ پر حق بنتا ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے