وزیر اعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے
اسلام اباد : وزیراعظم عمران خان عالمی وباء کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد نیشنل اوا انٹرنیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جزوی طور پر سرکاری امور سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔
الحمدللہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں – ڈاکٹرز کی ہدایت اور نیشنل اور انٹرنیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق انہوں نے جزوی طور پر امور شروع کر دیے ہیں – اللہ تعالی سبکو صحت عطا فرمائے – آمین
اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں – احتیاط کریں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2021
یاد رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے تھے ، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ، تاہم چند روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن کے دوران ہی محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی تھیں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ایک اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ، معاون خصوصی زلفی بخاری ، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شریک ہوئے ، اس دوران وزیراعظم عمرا ن خان نے اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکا کو ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ان کے پرنسپل سیکریٹری اور ملٹری سیکریٹری نے بھی ملاقات کی جب کہ ملاقات کرنے والوں میں وزیر اعظم عمران خان کی اپنی میڈیاٹیم بھی شامل تھی ، ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔