قبل از وقت ہونیوالی ہر11میں سے ایک شخص کی موت کا سبب کیا ہے؟

نیویارک: ورزش انسانی صحت کے لیے کس قدر اہمیت رکھتی ہے؟ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ لوگ باقاعدگی سے ورزش کو اپنا شعار بنا لیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ قبل از وقت ہونے والی ہر 11اموات میں سے ایک موت کا سبب ورزش نہ کرنا ہوتا ہے، کیونکہ لوگوں میں ورزش کا رجحان کم ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریاں، ہارٹ اٹیک، سٹروک، ڈمینشا، کینسر اور دوسری قسم کی ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

امریکی ریاست لوئزیانا کے پیننگٹن بائیومیڈیکل ریسرچ سنٹر کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ عالمی سطح پر سامنے آنے والے ڈیمنشا کے کیسز میں سے 8.1فیصد کی وجہ ورزش نہ کرنا پائی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سیونگ رئی کم کا کہنا تھا کہ ” جو لوگ ورزش نہیں کرتے ان میں دوران خون اور دل کی بیماریاں بھی زیادہ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں قبل از وقت موت ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ایسے لوگوں کو کئی طرح کا کینسر بھی زیادہ لاحق ہوتا ہے۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے