دبئی میں بالکونی پر کھڑی ہوکر برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بنانیوالی خواتین پکڑی گئیں
دبئی: دبئی میں مقیم خواتین کے ایک گروپ نے مل کر ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ پولیس نے سب کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ان خواتین نے اپنے پینٹ ہاﺅس کی بالکونی پر برہنہ ہو کر ویڈیوز اور تصاویر بنانی شروع کر دیں۔ قریب واقع ایک ہوٹل میں کھڑے کسی شخص کی نظر بھی ان برہنہ خواتین پر پڑ گئی جس نے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور پولیس حرکت میں آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ خواتین دبئی کے پوش علاقے مرینا میں واقع ایک عمارت میں بالکونی پر کھڑی تھیں۔ دبئی پولیس کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان تمام خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کے طرف سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی خواتین کی شہریت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین نے متحدہ عرب امارات کی اخلاقی اقدار اور روایات کی پامالی کی جو قطعی ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ عوامی جگہ پر ایسی شرمناک حرکت کرنے پر متحدہ عرب مارات کے قانون کے تحت 1ہزار پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 11ہزار روپے)تک جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔