بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ، قرنطینہ میں چلی گئیں

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے پر قرنطینہ میں چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 اپریل کو کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ سب کے لیے یاد دہانی ہے کہ کورونا وباء کے دوران محتاط رہیں ، لوگوں سے ملتے ہوئے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ناک اور منہ ٹھانپ کر رکھیں ، خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے میں مدد کریں ، اللہ ہم سب کو سلامت رکھے۔

دوسری طرف پاکستان میں عالمی وباءکورونا کی تیسری لہر کے دوران ایک بار پھر صرف ایک دن میں 102 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں عالمی وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک دن میں مزید 4 ہزار 004 مثبت کیسز سامنے آگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 4 ہزار 004 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،

اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 700,188 ہوگئی ، اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 238 ، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 ہزار 775، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 064 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے