لاہور کو پولیو سے پاک کردیا گیا

لاہور : لاہور پولیو سے پاک ہو گیا۔ شہر کو پولیو سے پاک کرنے پر ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز مبارکباد کے مستحق۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیو کا پانچواں ماحولیاتی نمونہ بھی نیگٹو ہو گیا ہے۔

شہر کا پولیو سے پاک ہونا ڈاکٹروں اور پولیو ورکرز کی محنت اور بچوں کے والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا تھا کہ چار ماحولیاتی نمونے پہلے ہی منفی ہو چکے ہیں۔ شہر کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے انتظامیہ اور افسران نے بھی بھرپور کام کیا، سب نے مل کر لاہور کو پولیو فری ہی رکھنا ہے، والدین پختہ عزم کر تے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

کچھ دن قبل محکمہ صحت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا ہے، صحت حکام کے مطابق کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔

لاہور میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی، کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم میں کام کرنے سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔ذرائع کے مطابق شہر میں 15 سے زائد علاقے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز بھی غیر فعال ہیں۔سی ای او ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، پولیو اور دیگر مہمات کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے