کابل میں امریکی این جی او کے دفتر پر طالبان کا حملہ، 6 افراد ہلاک
حملے کے بعد طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شہری اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، حملے میں درجنوں گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ عمارت میں موجود 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
افغانستان میں امریکی سفیر جوہان بیس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ این جی او افغانستان اور عوام کی مدد کررہی تھی۔