پاکستان میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد : پاکستان میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کی گئی پاک ویک کورونا ویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ لپ پاک ویک کوسرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نےجاری کیا اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پاک ویک ویکسین کی جانچ کی۔

ذرائع کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کے لیے رواں ہفتے دستیاب ہوگی، پاکستان میں کورونا ویکسین پاک ویک کےنام سے دستیاب ہو گی۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1 لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔

24 مئی 2021ء کو پاکستان اپنی ویکسین کی کھیپ تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کیے۔ ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو کرونا وائرس کےخلاف جنگ میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الحال ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈراپ) نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک 5 اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے