قومی اسمبلی میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا قوی امکان

اسلام آباد: چھبیسویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں منظور کرائے جانے کا قوی امکان ہے جب کہ بل پاس کرانے کیلئے حکومت کو دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔

قومی اسمبلی میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرائے جانے کا قوی امکان ہے، فاٹا کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کو پاس کرانے کے لئےحکومت کو دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔

آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھاکر 9 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھاکر 20 کردی جائیں گی، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل کوحکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کروایا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہوتے ہی سینٹ میں پیش کیا جائے گا، سینٹ سے بل پاس کرانے کے بعد صدر مملکت کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے