میا خلیفہ نے ایک تصویر پوسٹ کر کے اسرائیلیوں کے تن بدن میں آگ لگادی

نیویارک: بھارت میں کسانوں کا احتجاج ہو، کشمیر میں بھارتی مظالم یا فلسطین میں اسرائیلی بربریت، فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ان عالمی معاملات پر غاصب طاقتوں کو کھری کھری سناتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ایسی تصویر پوسٹ کر دی کہ دیکھ کر اسرائیلیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔
28سالہ میا خلیفہ نے ایک ٹویٹ میں شراب کی ایک بوتل کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ یہ شراب 1943ءمیں فرانس میں بنائی گئی تھی۔ یہ وہ دور تھا جب فرانس پر ہٹلر کے نازی جرمنی کا قبضہ تھا اور یہودیوں کی نسل کشی کی جا رہی تھی۔

اس تصویر کے ساتھ میا خلیفہ نے طنزیہ طور پر لکھا کہ ”میری شراب تمہاری اس نسل پرستانہ ریاست(اسرائیل) سے زیادہ پرانی ہے۔“میا خلیفہ کی اس ٹویٹ پر اسرائیلیوں اور اسرائیل کے حامی لوگوں کی تڑپ دیدنی ہے۔ جن کے نزدیک گستاخانہ خاکوں کے ذریعے سواارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری آزادی اظہار کے زمرے میں آتی ہے، وہ میا خلیفہ کی اس ٹویٹ کو ’یہودکے ساتھ تعصب‘ پر مبنی قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی حامی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کی تھی، جس میں بچوں اور خواتین سے سمیت 250سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔اس پر میا خلیفہ نے ایک ٹویٹ میں اس اداکارہ کو ’فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والی گڑیا‘ کہہ دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے