خود کوجمہوری کہنے والے فوج کوکہہ رہے ہیں حکومت گرادو ، وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود کوجمہوری کہنے والے فوج کوکہہ رہے ہیں حکومت گرادو، لوگوں کوتاثر دیاگیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لودھراں تاملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 3گنازیادہ سڑکیں بنائی ہیں ، اقتدار میں آئے تو کہنا شروع ہوگئے کہ کہاں ہے نیا پاکستان؟
جب تک این آراونہیں ملتا تنقید جاری رہے گی ، لوگوں کوتاثر دیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے گا، ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں اس لیے حکومت گرانے کے لیے دباوَ ڈال رہے ہیں ، کہاجارہا ہے کہ حکومت کو گرادو ، ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے کام لیا ، کیوں کہ جب ہم آئے تو پہلے ہفتے ہی شروع ہو گیا تھا کہ کدھر ہے نیا پاکستان، ہم نے ڈھائی سال بڑے صبر سے گزارے، ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزرنا پڑا، ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 1947کے بعد ملکی نظام بدلنے کے لیے جدوجہد جاری ہے ، کوئی بھی معاشرہ جدوجہد کے بغیر بہتر نظام کی جانب نہیں جاسکتا، اسی لیے قائداعظم نے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی ، ہرجگہ مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے ، خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے ، پہلا سال معاشی استحکام ،دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا ، مشکل وقت سے نکل گئے ہیں اب ترقی کا دور ہوگا ، صنعتوں کوکھڑا کیا،کسانوں کوپیسے دے رہےہیں،معیشت بہترہورہی ہے، کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں ، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں جارہے ہیں ، یوتھ کا آئی ٹی میں پوٹینشل زیادہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ڈیمز ،ماحولیات اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ، پہلی بار ملک میں 10ارب درخت لگارہے ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں،ہم مزید کی نشاندہی کریں گے، بہت جلد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ملے گی، تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے اورلوگوں کو روزگار مل رہاہے ، ہم نے عدالت سے بینک کاقانون کلیئر کراویا اوراب لوگوں کوقرضے مل رہے ہیں۔