ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

اسلام آباد : عالمی بینک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے قرضے روک لیے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کچھ شرائط پوری کرنے میں تاخیر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت میں تعطل کی وجہ سے پاکستان کو مزید 1 بلین ڈالر قرض کی منظوری ملتوی کردی۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک 1.5 بلین ڈالر کے اصل منصوبے کے مقابلہ میں 28 جون2021ء کو 800 ملین ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گی۔

پاکستان اور ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر کے تین قرضوں پر بات چیت کی تھی۔ ورلڈ بینک نے پائیدار معیشت پروگرام کے تحت ایک قرض کی منظوری ملتوی کردی ۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی ہیومن انویسٹمنٹ کے تحت دوسرے دو قرضوں کا حجم 500 ملین ڈالر سے کم کرکے 400 ملین ڈالر کردیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کچھ شرائط پوری نہ ہونے پر عالمی بینک نے قرض کی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا۔

قومی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے 300 ملین ڈالر کے انرجی سیکٹر ریفارمز اور مالی استحکام پروگرام کی منظوری کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کا بورڈ 28 جون کو شفٹ اور پی اے سی ای کی دوسری سیریز پر غور کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں برس فروری میں وزارت خزانہ نے پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پر غیر ملکی قرض بڑھ کر79ارب90 کروڑ ڈالرتک جا پہنچا، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے569ارب اسٹیٹ بینک کوواپس کیے، جبکہ پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے