جوہر ٹاؤن میں دھماکا کیسے ہوا، خاتون کا اہم انکشاف

لاہور”: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں،چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن پٹھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

تاہم عینی شاہد خاتون نے اس کے برعکس دعویٰ کیا ہے،خاتون کا کہنا ہے کہ میں ادھر تین بار چکر لگا کر گئی ہوں،جائے وقوعہ کے قریب موٹرسائیکل کھڑی تھی، خاتون کے مطابق موٹر سائیکل دھماکے سے پٹھی تھی۔کسی نے بھی موٹرسائیکل کو نہیں دیکھا لیکن جب ہم اس طرف آنے لگے تو ایک دم موٹرسائیکل پھٹ گئی،پولیس نے موٹرسائیکل لانے والے شخص کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دھماکا گیس بھی ہو سکتا ہے،ماہرین دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔

انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے جناح اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے